افغان پولیس پر حملہ داعش کی شکست کی وجہ سے ہوا، اشرف غنی
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں افغان پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ افغان سیکورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں مسلسل شکست سے بوکھلا کر دہشت گردانہ حملے کر رہا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم گیارہ افراد جاں بحق اور پچّیس دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ بعض ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد بیس بھی بتائی ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں افغان پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ افغان سیکورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں مسلسل شکست کھانے سے بوکھلا کر دہشت گردانہ حملے کر رہا ہے۔
داعشی تکفیری دہشت گرد گروہ نے حالیہ ایک ہفتے کے دوران کابل اور ننگرہار میں دہشت گردانہ حملے کر کے تقریبا اسّی افراد کا قتل کیا ہے۔ سیاسی ماہرین و مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ، امریکہ کا ہی پروردہ ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی حمات حاصل ہے۔