Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے جارحانہ حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

جنگ بندی معاہدے کے آغاز کے ستّرویں دن صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحانہ حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی "معا" نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے جمعہ کے روز غزہ پٹی کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے خلاف فضائی، زمینی اور بحری حملے انجام دیئے ہيں۔

اس رپورٹ کے مطابق خان یونس کے بعض جنوبی علاقوں میں پناہ گزینوں پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس کے ایک مشرقی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے معا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جمعرات کو صیہونی فضائی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کی لاش اب بھی علاقے کی سڑک پر پڑی ہے۔ ان کے مطابق تین نوجوان فلسطینیوں کو بھی صیہونی فوجیوں نے خاتون کی لاش لے جانے کی کوشش کے دوران گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ایجنسی معا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی ہے کہا کہ صیہونی جنگی طیاروں نے بھی جنوبی غزہ کے شہروں خان یونس اور رفح کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

فلسطینی خبر رساں ادارے نے مزید کہا کہ صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے رفح شہر کو بھی نشانہ بنایا اور شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے علاقے کو بھی صیہونی توپ خانے نے نشانہ بنایا۔

فلسطین آن لائن نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں واقع "بنی سہیلہ" میں عام شہریوں پر صیہونی فضائی حملوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد شہید ہوئے اور ان کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔

 

ٹیگس