داعش خراسان کے ترجمان کی گرفتاری
داعش خراسان کے ترجمان اور تنظيم کے میڈیا وِنگ کے مبینہ بانی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش خراسان کے ترجمان اور تنظيم کے میڈیا وِنگ کے مبینہ بانی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے ترجمان سلطان عزیز عزام کو رواں برس مئی میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کا تنظیمی ڈھانچہ عالمی سطح پر کمزور ہوا، کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنا دیے گئے جبکہ تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ العزام فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈے کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، عزیز عزام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں۔