Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • سابق افغان صدر کی وطن واپسی کی خبروں میں دم نہیں: حمد اللہ محب

افغانستان کے سابق مشیر قومی سلامتی نے سابق صدر اشرف غنی کی افغانستان واپسی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

افغانستان کے سابق مشیر حمد اللہ محب نے اشرف غنی کی افغانستان واپسی کی خبر کو افواہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اشرف غنی ہمیشہ افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے خواہاں رہے ہیں۔

حمد اللہ محب کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے کہا تھا کہ افغانستان کے سابق صدر کی وطن واپسی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اشرف غنی اس وقت ابوظہبی میں رہائش پذیر ہیں۔

ادھر طالبان کی عبوری حکومت کے نائـب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے بھی گذشتہ جمعے کو اشرف غنی کی افغانستان واپسی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ طالبان کے کابل پہنچنے پر اشرف غنی افغانستان سے چلے گئے تھے جبکہ ان کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تاہم انھوں نےایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس ملک چھوڑںے کے علاوہ اور کوئی چارا نہیں تھا۔

ٹیگس