Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں میں یوم غضب

فلسطینیوں نے اس ہفتے بھی جمعے کو یوم غضب منایا اور بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی۔

العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ غزہ کے باشندوں نے جمعے کو شہر کی سڑکوں پر نکل کر بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی۔
مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے- ہرجمعے کو غرب اردن اور غزہ میں یوم غضب منانے کا مقصد بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ چھے دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں اور امریکی سفارتحانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں گے۔
ٹرمپ کے اس اعلان کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اور خاص طور پر فلسطینیوں نے اس پر شدید احتجاج کرکے تیسری تحریک انتفاضہ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیگس