Sep ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • فرانس میں حکومت کے خلاف زبردست احتجاج

فرانس میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نےسڑکوں پر نکل کر سماجی اخراجات کم کرنے کے حکومت کے فیصلے پر احتجاج کیا ہے

سحرنیوز/دنیا: فرانس چوبیس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صرف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں، تقریباً پچپن ہزار مظاہرین سماجی اخراجات میں کمی کے لئے حکومتی اقدامات کی مخالفت کرنے کے لیے اجتماع کیا ۔
فرانس کی سب سے بڑی لیبر یونین جنرل کنفیڈریشن آف لیبر (سی جی ٹی) نے جمعرات کو اطلاع دی کہ فرانس میں ملک گیر ریلیوں میں دس لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
پیرس، نانٹیس، رینس، لیون اور مارسیلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے پرتشدد ہوگئے، مظاہرین نے دکانوں اور بینکوں پر حملہ کیااور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے اسّی ہزار سے زائد پولیس افسران ، بکتر بند گاڑیوں اور ڈرون استعمال کیے گئے۔
حکومت کے سماجی اخراجات میں کمی کے منصوبے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران فرانس بھر میں کل ایک سو اکاسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔
فرانسیسی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پیرس میں اکتیس افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس افسران اور ایک صحافی سمیت بائیس افراد زخمی ہوئے۔ ملک بھر میں الگ الگ مقامات پر مجموعی طور پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

ٹیگس