Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • شام کے شہر عفرین میں ترک فوج کے داخل ہونے کی ناکام کوشش

کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوج کی، شام کے شمالی شہر عفرین میں داخل ہونے کی کوشش ناکام رہی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق ترک فوج نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے فضائی حملے کرکے شام کے صوبے حلب میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکی اور ڈیموکریٹک فورس نے ترکی اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔روس میں شامی کردوں کے نمائندے نے بھی کہا ہے کہ عفرین میں ہونے والی جھڑپوں میں ترکی کے دس اور مسلح مخالفین سے وابستہ بیس فوجی ہلاک ہوئے جن کی لاشوں کو سرحدی شہر اعزاز منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ترک فوج نے شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین پر گولہ باری اور بمباری کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت نے اپنے ملک کی سرزمین پر ترک فوجیوں کی موجودگی اور ان کی فوجی کارروائی کو ہمیشہ غیر قانونی قرار دیا ہے اور ترکی کے اس قسم کے اقدام پر ہمیشہ تنقید کی ہے۔

ٹیگس