شام میں ترکی کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
شام میں کرد ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے حلب کے شہر عفرین میں ترکی کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
کرد ذرائع کے مطابق عفرین کے مضافاتی علاقے پر ترک فضائیہ کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمامہ کے اطرف کے علاقوں میں ترکی اور اس کے اتحادیوں اور شام کی ڈیموکریٹک فورس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
ان ذرائع کے مطابق شام کی کرد فورس نے عفرین کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں پر کہ جہاں فری سیرین آرمی اور ترک فوجی داخل ہو گئے تھے، کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین میں کرد فورس کے خلاف شاخ زیتون کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔