غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i312707-غزہ_پٹی_پر_صیہونی_حکومت_کے_جنگی_طیاروں_کا_حملہ
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کو غزہ میں استقامتی تحریکوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کو غزہ میں استقامتی تحریکوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

فلسطین الیوم نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں استقامتی تحریکوں کے سرچنگ ٹاور پر بمباری کی البتہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صیہونی فوج نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ یہ ہوائی حملہ جمعرات کو غزہ پٹی کے اندر سے اسرائیل کے اندر کئے گئے راکٹ حملے کا جواب ہے۔

صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملوں سے قبل عام طور پر اس طرح کا بہانہ پیش کرتی ہے اور غزہ کی مزاحمتی قوتوں پر الزام لگاتی ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے اندر راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔