سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313373-سعودی_فوج_کے_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جمعرات کے روز صوبہ صعدہ کے علاقے شرق الاجاشر میں سعودی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ مارب میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اتحادی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خـبر ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی شہر رازح کے علاقے آل علی پر بمباری کی ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔