یمن میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313739-یمن_میں_انسانی_بحران_شدت_اختیار_کرگیا
یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • یمن میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا

یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے

اقوام متحدہ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو بچوں کے لئے تباہ کن قراردیا ہے اور اس مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں یمن کے 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

 

النشرہ ویب نیوز سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی جانب سے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو بچوں کے لئے تباہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں یمن کے 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

 

 

ذرائع کے مطابق یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری اور یمن کے محاصرے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 35 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔