شام کے شہر عفرین پر ترک فضائیہ کی بمباری
ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
یہ بمباری ان خـبروں کے بعد کی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ کرد فورسز نے ترک فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے شامی فوج کے علاقے میں داخلے پر اتفاق کرلیا ہے۔کہا جارہا ہے ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے کئی بار عفرین کے شمال مشرقی علاقوں پر بمباری کی۔کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوج اور اس کی حمایت یافتہ فری سیرین آرمی نے عفرین کے چھے دیہی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ راجو سیکٹر پر بھی اس کا تسلط قائم ہے۔دوسری جانب ہزاروں شامی شہریوں نے عفرین شہر میں ترکی کے خلاف مظاہرے اور فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بدھ کے روز بھی سیکڑوں شامی خواتین نے عفرین سٹی پر ترک فوج کے حملوں کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔اس سے پہلے جمعرات کے روز سیکڑوں شامی شہریوں نے حلب کے مرکزی چوراہے پر جمع ہوکے، اپنے ملک میں امریکی فوج کی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔