ترک فوج کے حملے میں 20 شامی شہری جاں بحق و زخمی
شام کے شہر عفرین کے علاقے حجیلہ پر ترک فوج کے حملے میں کم سے کم آٹھ شامی شہری جاں بحق اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترک فوج نے حجیلہ کے علاقے میں عام شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میں سوار آٹھ شہری جاں بحق ہو گئے۔
اس خبر رساں ایجنسی نے ترک فوج کے اس حملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد دو ہزار، چار سو ایک، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس میں شام میں تیس روز کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ترک فوج نے جمعے کی رات بھی عفرین کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس مں پینتیس عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔
شام کے شہر عفرین میں ترک فوج کے آپریشن کے آغاز سے اب تک ساڑھے سات سو سے زیادہ عام شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔