غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320106-غزہ_میں_اسرائیلی_جرائم_کی_تحقیقات_کا_مطالبہ
عرب لیگ نے غزہ میں اسرائیل کے جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

عرب لیگ نے غزہ میں اسرائیل کے جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں یوم الارض اور واپسی مارچ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
واپسی مارچ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ہزاروں فلسطینیوں نے گزشتہ جمعے کو یوم الارض کے موقع پر اپنے آبائی وطن واپسی کے حق میں وسیع پیمانے مظاہرے کیے تھے جس پر غاصب صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اسرائیلی بربریت میں سترہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔