Apr ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں ایک بکتر بند گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اس حملے میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ ان ذرائ‏ع کے مطابق یمنی فوج نے کئی سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔

دریں اثنا المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے حجہ میں میدی کے شمالی علاقے میں واقع سعودی عرب کے ایک تجارتی مرکز کو غلطی سے اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے بھی صوبے الحدیدہ میں یمنی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں، کہ جس میں انتیس افراد شہید ہو گئے، بحیرہ احمر میں یمن کے سواحل کے قریب سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔