لبنان میں ملک سلمان روڈ نام کی مخالفت
Apr ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
لبنان میں ٹوئٹر کے صارفین نے بیروت میں ایک روڈ کا نام ملک سلمان کے نام پر رکھے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شرمناک اقدام قرار دے دیا ہے ۔
سعودی حکام کے دباؤ کے نتیجے میں دورہ ریاض میں لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے عارضی استعفے کے اعلان کے بعد بیروت کے میئر نے اس شہر کے دو ساحلی علاقوں مینا الحصن اور زیتونہ کے درمیان واقع روڈ کا نام تبدیل کر کے ملک سلمان روڈ رکھ دیا ۔بیروت کے میئر کے اس اقدام پر لبنانی عوام نے اپنے ٹوئٹر پیج پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور یہاں تک کہ ملک سلمان سے موسوم اس روڈ کو شرمناک روڈ سے تعبیر کیا ہے۔