لبنان کے بحران کی اصل وجہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت ہے: حزب اللہ
Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کو ملک کا اصل مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت ہی بیرونی جارحیت کے سدباب کا واحد راستہ ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقے الحدث میں میڈیکل کمپلکس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک حقیقی توانائیوں کا مالک ہے اور اس نے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کراکے اپنی خودمختاری کو محفوظ رکھا ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل امریکی اسرائيلی جارحیت کو ملک کا اصل مسلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت فوجی طاقت، عوامی اتحاد اور سیاسی حکمت عملی کے بغیر جارحیت کا سدباب ممکن نہیں۔
ملکی مسائل کے حل کا واحد راستہ یہ ہے کہ پوری قوم جارحیت کے خلاف مزاحمت کے لیے متحدہ ہوجائے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel