افغانستان: طالبان کا حملہ، 12 سیکیورٹی فورسز ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i321338-افغانستان_طالبان_کا_حملہ_12_سیکیورٹی_فورسز_ہلاک
جنوبی افغانستان میں طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے 12 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۶:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کا حملہ، 12 سیکیورٹی فورسز ہلاک

جنوبی افغانستان میں طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے 12 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہرات صوبے میں طالبان کے مسلح افراد نے چک پوسٹ پر حملہ کرکے کم ازکم 9 سیکیورٹی فورسز کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی کردیا ۔

افغان ذرائع کے مطابق طالبان کے مسلح افراد نے گزشتہ رات ہرات کے کئی پولیس چک پوسٹوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

صوبہ ہرات کے گورنر کے ترجمان نے طالبان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا شنیدند نامی شہر کے کئی پولیس چک پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے چک پوسٹوں پر حملہ کرکے نری پل نامی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا طالبان کے حملے میں 12 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔