جنوبی دمشق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کا حملہ
شامی فضائیہ کے بمبار طیاروں اور توپخانوں نے دمشق کےجنوبی علاقے میں ایک بار پھر دہشت گردوں کےٹھکانوں پر حملے کئے ہیں
شامی فوج اور استقامتی محاذ کی فورسز نے دمشق کےجنوب میں واقع محلے حجر الاسود اور یرموک کیمپ میں موجود دہشت گرد گروہوں داعش اور جبہہ تحریر الشام کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے گذشتہ ہفتے یرموک کیمپ اور حجرالاسود محلے سے دہشت گردوں کے انخلا کے بارے میں ہوئے سمجھوتے کی ناکامی کے بعد شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر یہ حملے شروع کئے ہیں - اس عرصے میں دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاراگیا ہے - شام میں جنگ کے میدان کی خبر دینے والے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ حمص اور حماہ میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی غرض سے شامی فوج کی کارروائیوں کے آغاز سے قبل شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے پمفلٹ گراکے عام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے اڈوں اور ٹھکانوں سے دور ہوجائیں