داعش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،عراق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i322674-داعش_کو_سر_اٹھانے_کی_اجازت_نہیں_دی_جائے_گی_عراق
عراق نے ایک بار پھر اس عزم کااظہار کیا کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پنپنے نہیں دیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۵:۴۸ Asia/Tehran
  • داعش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،عراق

عراق نے ایک بار پھر اس عزم کااظہار کیا کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پنپنے نہیں دیں گے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا ہرجگہ پیچھا کریں گے۔

حیدرالعبادی نے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عراق میں داعش کو پھر سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔