سعودی امریکی حارجیت، 5 یمنی شہری شہید، متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i324046-سعودی_امریکی_حارجیت_5_یمنی_شہری_شہید_متعدد_زخمی
یمن کے خلاف سعودی امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ بمباری میں متعدد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں میں سعودی فوجی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • سعودی امریکی حارجیت، 5 یمنی شہری شہید، متعدد زخمی

یمن کے خلاف سعودی امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ بمباری میں متعدد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں میں سعودی فوجی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صنعا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقوں باقم اور زبیہ میں رہائشی مکانات پر کئی بار بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الجراحی میں بھی رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی صوبے عسیر میں عین الثورین نامی سعودی فوجی چھاؤنی کو زلزال میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے صوبہ جیزان کے علاقے تیاب الشیخ اور الحسکول کے فوجی اڈے پر گھات لگا کر دو سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ نجران کے علاقے میں تعینات سعودی فوج کی ایک ٹولی کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا۔
درایں اثنا یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے امریکہ کو یمن ملک کی تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔
جنرل شرف لقمان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کی سیاسی اور فوجی حمایت نہ ہوتی تو اس کے علاقائی پٹھو، یمن کی جانب ایک گولی بھی چلانے کی جرائت نہ کرتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کی علاقے میں موجودگی کو دیکھتے ہوئے جارحین کے خلاف جنگ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حوصلے اور بھی بلند ہوئے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اپنے ایجنٹوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ براہ راست جنگ پر اتر آیا ہے تاہم یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان پوری قوت کے ساتھ ناموس وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور بیرونی طاقتوں کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سعودی حکومت کی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔

سعودی امریکی جارحیت میں یمن کی بنیادی شہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ لاکھوں یمنی باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔