فلسطین میں شہداء کی تدفین
May ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
فلسطین میں صدر محمود عباس کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے جب کے گزشتہ روز غزہ اسرائیل سرحد پر احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تدفین کا عمل بھی جا رہی ہے اس موقع پر سوگ کا سا سماں ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ فلسطین کے صدر نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
غزہ سرحد پر گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہفتہ وار واپسی مارچ میں شہید ہونے والے شہداء کو سپرد خاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے موقع پر واپسی مارچ کرنے والے مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج نے براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 60 فلسطینی شہید اور 2700 زخمی ہو گئے۔