Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کے مظاہرے ،  فلسطینیوں کی حمایت جارے رکھنے پر زور

یمن میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے فلسطین کی حمایت اور صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ ​​کی آمادگی کو لیکر مظاہرے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمنی عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں صعدہ شہر میں ملین مارچ میں شرکت کی۔ اس مارچ کا سلوگن تھا " فلسطینی قوم کی حمایت میں ہم ثابت قدم ہیں اور جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں-

المسیرہ نیٹ ورک نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے السبعین اسکوائر اور انصار اللہ یمن کے زیر کنٹرول یمنی صوبوں کے دیگر اسکوائرز میں بھی، مظاہروں میں یمنیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی خبر دی ہے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

واضح رہے کہ انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ میں اپنی قوم سے فلسطینی قوم کی حمایت میں کل بروز جمعہ ملین مارچ میں شرکت کی اپیل کرتا ہوں۔ یہ ملین کی تعداد میں عوام کی موجودگی، فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے ہماری قوم کے عزم کو ظاہر کرے گی۔ عبدالملک الحوثی نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ جمعے کے ملین مارچ میں لوگوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی صیہونی دشمن اور اس کے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ محاذ آرائی کے اگلے مرحلے کے لیے یمنی قوم کی تیاری کو ثابت کرے گی-

یادر رہے یمنی قوم، گزشتہ دو برسوں میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں دنیا کی سب سے ثابت قدم قوموں میں سے ایک ہے۔

 

ٹیگس