شام کے فوجی ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i326260-شام_کے_فوجی_ٹھکانوں_پر_امریکی_فضائی_حملہ
داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • شام کے فوجی ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملہ

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے جنوبی مضافاتی علاقے المحطہ الثنیہ پر حملہ کیا ہے۔

سال شامی فوج نے دیرالزور کو گذشتہ  اپنے اتحادیوں کے تعاون سے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے جبکہ مشرقی، شمالی اور وسطی علاقوں کے درمیان اتصال کے مرکز اور ایک اسٹریٹجک شہر کی حیثیت سے وہاں امن و استحکام کی برقراری کافی اہمیت کی حامل ہے۔

شام میں امریکی اتحاد کے جنگی طیارے اس سے قبل بھی شامی فوج کے ٹھکانوں اور رہائشی علاقوں پر حملے کرتے رہے ہیں جن میں عام شہری مارے جاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر شام میں داعش مخالف ایک نام نہاد فوجی اتحاد قائم کیا ہے جو شام اور عراق دونوں ہی ملکوں میں عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتا رہا ہے۔ جبکہ حکومت شام نے بارہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے مراسلوں میں شام میں امریکی جرائم بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔