سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i326418-سعودی_فوجی_ٹھکانے_پر_یمنی_فوج_کا_میزائلی_حملہ
یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں مستحدت فوجی اڈے پر بدر ایک بلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں مستحدت فوجی اڈے پر بدر ایک بلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے رواں سال مارچ کے مہینے سے اب تک سعودی عرب کے اندر جیزان، نجران اور عسیر علاقوں میں فوجی اور اقتصادی تنصیبات کو چالیس بدرایک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج نے جمعرات کو بھی سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں جیزان بندرگاہ پر بدر ایک بیلسٹیک ایک میزائل سے حملہ کیا۔

اس درمیان یمنی ذرائع نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے جارح جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے  شہر بیت الفقیہ کے ایک محلے پر بمباری کی ہے جس میں چھے عام  شہری شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک  بچہ بھی شامل ہے جبکہ دوافراد لاپتہ اور تین دیگر زخمی ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شہر بیت الفقیہ پر حملہ کرکے ان کاشتکاروں کو نشانہ بنایا ہے جو کھیتوں اور باغات میں کام میں مصروف تھے۔