دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی
May ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
شامی فوج نے حماہ شہر کے مضافاتی علاقے زلاقیات میں دہشت گرد گروہ تحریرالشام کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا ہے۔
شام میں جنگ سے متعلق خبریں دینے والے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کے ایک گروپ پر حملہ کردیا جو حماہ کے شمال مغربی مضافاتی علاقے سے دراندازی کرنا چاہتے تھے۔اس کارروائی میں خاصی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا جبکہ ان کے ہتھیاربھی ضبط کرلئے گئے۔
شام میں فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے دو سرغنے محمد العلیوی اور احمد الخلف بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ حماہ شہر کے مضافاتی علاقے میں سرگرم تحریر الشام کے دہشت گرد آس پاس کے رہائشی علاقوں میں مسلسل اندازی اور ان علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
امریکا، مغربی ممالک اور ان کے علاقائی اتحادی شام میں دہشت گرد گروہ تحریرالشام کو باقی رکھنا چاہتے ہیں۔
ٹیگس