یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر سعودی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i326522-یمن_کے_نہتے_اور_مظلوم_عوام_پر_سعودی_جارحیت
صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر سعودی جارحیت

صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے اور مظلوم عرب عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں 7 یمنی شہری شہید ہوگئے تھے۔

عرب ذرائع کے مطابق گذشتہ تین برسوں سے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی مجرمانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 35 ہزارسے زائد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔