افغان وزارت داخلہ پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i327116-افغان_وزارت_داخلہ_پر_حملہ_ذمہ_داری_داعش_نے_قبول_کی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور دہشت گرد مارے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۳:۵۰ Asia/Tehran
  • افغان وزارت داخلہ پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور دہشت گرد مارے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے آن لائن بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ کابل کے ہائی پروفائل سیکیورٹی زون میں واقع افغان وزارت داخلہ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ کل بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا، حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو بموں سے اڑاکر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا اور ان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کی جانب بڑھے تاہم انہیں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا  پڑا۔ حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔