سعودی عرب میں انسانی حقوق کے حامیوں کی گرفتاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i327656-سعودی_عرب_میں_انسانی_حقوق_کے_حامیوں_کی_گرفتاری
سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے انسانی حقوق کے طرفدار 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں انسانی حقوق کے حامیوں کی گرفتاری

سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے انسانی حقوق کے طرفدار 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

عرب ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے انسانی حقوق کے 17حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 5 مردوں اور تین خواتین کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ 5 مرد اور 4 خواتین ابھی تک حراست میں ہیں ۔ اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے طرفداروں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں لیکن عالمی ادارے ڈرامائی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں شاید اس کی بڑی وجہ سعودی عرب کے لئے امریکی حمایت ہو۔