Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • شام میں جاری جنگ بہت جلد ختم ہو گی

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ملک میں جاری جنگ آئندہ سال تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گی اور دہشت گردوں کے قبضے سے ملک کا ایک ایک انچ علاقہ واپس لے لیں گے۔

شام کے صدر بشار الاسد نے برطانوی اخبار ’میل‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے اور 80 فیصد سے زیادہ علاقے میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں باقی ماندہ علاقوں سے بھی ایک سال کے اندر اندر دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا روس شام کے حکومتی فیصلوں میں مداخلت  نہیں کر رہا ہے اور یہ جنگ ایک ایک انچ زمین کے واپس لینے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامیوں نے قیام امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کو اپنے عزم اور حوصلے کی بنیاد پر شکست دی ہے، یہ دہشت گرد آج شام میں دہشتگردی کا باعث ہیں تو کل کسی اور علاقے میں تباہ کاریاں پھیلا سکتے ہیں، عالمی قوتوں کو یہ بات سمجھنے کی شدید ضرورت ہے۔

ٹیگس