عید ختم طالبان کی کارروائیاں شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i329650-عید_ختم_طالبان_کی_کارروائیاں_شروع
افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے 30 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۳:۴۱ Asia/Tehran
  • عید ختم طالبان کی کارروائیاں شروع

افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے 30 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد طالبان کی جانب سے کی گئی یہ ایک بڑی کارروائی ہے۔

صوبائی گورنر عبدالغفور ملک زئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے بادغیس صوبے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے دھاوا بول دیا، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں افغان فورسز کے 30 اہلکار مارے گئے۔