کیمیائی حملوں کا الزام شام پر حملے کا بہانہ ہے، بشار اسد
Jun ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
شام کے صد بشار اسد نے ایک بار پھر کیمیائی حملوں کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
این ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے صدر بشار اسد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت پر کیمیائی حملوں کا مغربی الزام شام پر لشکر کشی کا جواز پیش کرنے کے لیے رچایا جانے والا ایک ڈرامہ ہے۔صدر بشار اسد نے کہا کہ جب بھی دہشت گردوں کو شام میں شکست ہونے لگتی ہے شام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ برطانیہ اور فرانس پر مشتمل شیطانی مثلث نے کیمیائی حملوں کا الزام لگا کر چودہ اپریل کو شام پر ایک سو سے زائد میزائل داغے تھے۔