غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کی جارحیت
Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح دیرالبلح میں النصیرات کیمپ کے قریب فلسطینیوں کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کے شمالی علاقوں پر گولہ باری بھی کی۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
غاصب صیہونی حکومت کئی برسوں سے غزہ کے علاقے کا محاصرہ کئے ہوئے ہے اور وہ بارہا غزہ کے علاقے کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا چکی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
ٹیگس