Jul ۰۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • اربعین مارچ کی سیکورٹی کے انتظامات پر ایرانی اور عراقی حکام کی ملاقات

ایران و عراق کے دفاعی اور سیکورٹی عہدیداروں نے بغداد میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے جس میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا

بغداد میں ایرانی سفارتخانے میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں عراقی وزیر داخلہ قاسم الاعرجی، ایرانی سفیر ایرج مسجدی اور ایران کے دفاعی اتاشی بریگیڈیر مصطفی مرادیان بھی شریک تھے۔انہوں نے آئندہ چہلم مارچ مشی کے حوالے سے بہتر انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علہیم السلام کے زائرین کی خدمت کرنا ہمارا فرض اور فخر کی بات ہے۔

عراقی وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعاون کے نتیجے میں چہلم مارچ کو بہتر انداز میں منعقد کرانے میں مدد ملے گی

اس موقع پر عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مشکل حالات میں عراقی قوم اور حکومت کا ساتھ دیا ہے اور یقینا ایران ہمارا بھروسہ مند اور دوست ملک ہے اور اسی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات روز بروز فروغ پارہے ہیں -

قابل ذکر ہے کہ عراقی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ مارچ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد شریک تھے جن میں سے بیس لاکھ ایرانی زائرین تھے۔

ٹیگس