افغانستان میں طالبان اور داعش کے 300 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331778-افغانستان_میں_طالبان_اور_داعش_کے_300_دہشتگرد_ہلاک
افغانستان میں طالبان اور داعش دہشتگردوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 300 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان اور داعش کے 300 دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں طالبان اور داعش دہشتگردوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 300 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جوزجان کے ترجمان محمدرضا غفوری نے کہا ہے کہ داعش اور طالبان کے مابین جھڑپیں درزاب اور قوش‌تپه کے علاقوں میں ہوئیں جن میں طالبان اور داعش کے 300 دہشتگرد ہلاک ہو ئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح‌الله مجاہد نے طالبان اور داعش کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی داعش کو اس علاقے سے نکال دیا جائے گا۔