درعا کاعلاقہ داعش کے ناپاک وجود سے پاک
Aug ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۴ Asia/Tehran
شام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں شامی اور عوامی رضاکار فورسز کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔
اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے درعا کے اطراف کے علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔
شامی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی فوج نے حوض الیرموک کے علاقہ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد درعا کے اطراف کے علاقوں سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کردیا ہے۔
ٹیگس