لیبیا میں متحارب گروہوں کے مابین تصادم 167افراد ہلاک وزخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i334151-لیبیا_میں_متحارب_گروہوں_کے_مابین_تصادم_167افراد_ہلاک_وزخمی
طرابلس میں عسکری گروہوں کے درمیان تازہ تصادم میں27 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۳:۴۹ Asia/Tehran
  • لیبیا میں متحارب گروہوں کے مابین تصادم 167افراد ہلاک وزخمی

طرابلس میں عسکری گروہوں کے درمیان تازہ تصادم میں27 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔

لیبیا کے دارالحکومت میں سرگرم مختلف عسکری گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے سبب اب تک 41افراد ہلاک جبکہ 126زخمی ہو گئے۔

طرابلس کے عسکریت پسند گروپ ایک اور جنوبی شہر کے عسکری گروہ کیخلاف برسر پیکار ہیں۔ 2011 میں معمر قدافی کا تختہ الٹے اور ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار، افراتفری اور بد امنی کا شکار ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اسی ہفتے پیر سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونیوالوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔