غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی ایک بار پھر بے ادبی
Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق مسجدالاقصی میں داخل ہونے والے صیہونیوں میں مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ کا ایک ممبر بھی شامل ہے۔
فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کے روز غاصب صیہونی آبادکار باب المغارجہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہو گئے اور وہاں جارحیت کا مظاہرہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان غاصب صیہونی آباد کاروں کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔
تین سو زائد صیہونیوں نے مسجدالاقصی میں داخل ہونے کے بعد وہاں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب صیہونی سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تحریک حماس کی جانب سے تجرباتی طور پر سات میزائل فائر کئے گئے ہیں۔