Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • قم ،  میناب اسکول کے بچوں کی یاد میں ہندوستانی بچوں کی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ 

ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم ہندوستانی طلبہ کے بچوں نے میناب اسکول کے بچوں کی یاد میں ریلی نکالی اور امریکی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے امریکہ و صیہونی حکومت کے جرائم اور میناب اسکول پر جارح امریکی فوج کی بمباری کی شدید مذمت کی ۔ 

سحرنیوز/ایران: سحر عالمی نیٹ ورک کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں حوزہ علمیہ قم میں مقیم ہندوستانی طلبہ کے بچوں نے بھاری تعداد میں حصہ لیا۔ 
مظاہرے میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین اور علماء بھی موجود تھے۔ 
مظاہرے میں شریک بچوں اور ان کے والدین نے امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کے ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھرپور یک جہتی و حمایت کا اعلان کیا ۔
مظاہرے کے شرکاء نے ریلی کے دوران آمریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ایک بار پھر وفاداری کا عہد کیا ۔
یہ ریلی اور احتجاجی مظاہرہ جو آٹھ بجے رات میں شہر قم میں واقع مسجد امام حسن عسکری سے شروع ہوا تھا حرم معصومہ میں اختتام پذیر ہوا ۔
واضح رہے کہ جارح ا 28 فروری دو ہزار چھبیس کو ایران کے صوبہ ہرمزگان کےشہر میناب میں واقع لڑکیوں کے اسکول پر امریکہ کی وحشیانہ بمباری کرکے تقریباً ایک سو پینسٹھ بچوں کو شہید کر دیا تھا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس