اسلام آباد میں پاکستان کےوزیر خارجہ کی مصری اور ترک ہم منصب سے ملاقات
Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
پاکستان کی جانب سے ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے کے لئے سفارتی کوششوں کے دوران مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچے ہيں ۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں مصر اور ترکیہ کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ اور ایران میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel