Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۰۲:۳۶ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب: دشمن کے صنعتی اہداف پر میزائل و ڈرون حملے جاری

ایران نے کہا ہے کہ دشمن کے صنعتی اہداف پر میزائل و ڈرون حملے جاری ہیں جبکہ امریکی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ وعدہ صادق 4 آپریشن کے تسلسل میں دشمن کے متعدد اہم صنعتی مراکز کو میزائل اور ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرنا کے مطابق، سپاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ 28 مارچ  2026 کو کیے گئے اس آپریشن میں بحریہ اور ایرو اسپیس فورس کے دستوں نے یا رسول اللہ کے کوڈ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے امریکی-صہیونی اہداف پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کی صنعتی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، اور اسے ایک انتباہ قرار دیا گیا ہے کہ اگر ایسی کارروائیاں دوبارہ ہوئیں تو اس سے بھی سخت ردعمل دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایران کے فضائی دفاعی نظام نے شیراز کی فضاؤں میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرایا، جبکہ ایک امریکی F-16 جنگی طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا جو بعد میں تباہ ہوگیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی اس طیارے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔
 بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کی جانب سے ایرانی لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں، اور ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس