پورے امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف زبردست مظاہرے ، "رجیم چینج" کا مطالبہ+ویڈیو
Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۰۳:۰۷ Asia/Tehran
امریکہ کے مختلف شہروں میں " نو کنگ" کے عنوان سے ٹرمپ کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: رپورٹوں کے مطابق 70 لاکھ امریکی واشنگٹن ؛ منیاپولس ؛ فیلاڈلفیا؛ نیویارک ؛شیکاگو؛ بوسٹن ؛ سن ڈیاگو سمیت تمام بڑے شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
ڈھائی لاکھ سے زیادہ امریکیوں نے " ٹرمپ کا دوبارہ مواخذہ کیا جائے" کے عنوان سے ایک طومار پر دستخط کئے ہیں اور کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دوبارہ مواخذہ شروع کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر میم کا سیلاب ہے اور صارفین طنزیہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش میں ٹرمپ کی حکومت ہی کہیں بدل نہ جائے!
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel