Oct ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے، صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ عنقریب ختم ہونے والی ہے۔

کویتی اخبار الشاہد سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے جنگ کے خاتمے کے بعد شام، عرب دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر لے گا۔
انہوں نے عرب ذرائع ابلاغ کی جانب سے امریکی صیہونی اداروں کی فرمانبرداری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اور صیہونی ادارے، تشہیراتی جنگ کے ذریعے مشرق وسطی کے ملکوں اور خاص طور سے شام کی ساکھ خراب کرنا چاہتے تھے تا کہ عوام، حق اور باطل میں تمیز کرنے کے قابل نہ رہیں۔
 صدر بشار اسد نے اپنے ملک میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف فوج کی پیشقدمی اور کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کا چپہ چپہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا کر ہی دم لیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ شامی فوج نے ملک کے ایک بڑے حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور وہ تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں عوام کا دفاع کر رہی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ آزاد ہونے والے علاقوں کی تعمیر اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 شامی صدر نے کہا کہ بہت سے ممالک عنقریب دارالحکومت دمشق میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

ٹیگس