Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خزانہ کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

ایران اور پاکستان وزرائے خزانہ نے سعودی عرب میں جاری ایمرجنگ مارکیٹس سمٹ کے موقع پر ایک ملاقات میں اقتصادی تعاون کو آسان بنانے اور باہمی تجارتی لین دین میں اضافے پر زور دیا ہے۔

 سحرنیوز/ایران: پاکستان کی وزارت خزانہ نے اتوار کی شام ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے شہر العلا میں جاری ایمرجنگ مارکیٹس سمٹ کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سید علی مدنی زادہ سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ملاقات میں ایران اور پاکستان کی اعلی قیادت کے  وژن اور ہدایات کے مطابق دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے  کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پائیدار تعاون، تجارتی سہولت کاری اور اس راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔

ایران وزیر خزانہ نے اقتصادی تعلقات کو  مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کی غرض سے ایران میں موجود بعض گنجائشوں کی نشاندہی کی جس کا پاکستانی وزیر خزانہ نے خیرمقدم کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ملاقات میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے ایرانی ہم منصب کو پاکستان  کے دورے جبکہ مدنی زادے نے اپنے پاکستانی منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دی۔

ایران کے وزیر خزانہ مدنی زادہ ہفتے کے روز دوسری ایمرجنگ مارکیٹس سمٹ میں شرکت اور دو طرفہ ملاقاتوں کے لیے ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔ط

ٹیگس