ترک حکام جمال خاشقجی کی لاش ڈھونڈنےکےقریب
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i337120-ترک_حکام_جمال_خاشقجی_کی_لاش_ڈھونڈنےکےقریب
ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں سعودی صحافی کی لاش کو تلاش کرنے کا کام اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ترک حکام جمال خاشقجی کی لاش ڈھونڈنےکےقریب

ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں سعودی صحافی کی لاش کو تلاش کرنے کا کام اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیاہے۔

ترک حکام کاسعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش ڈھونڈنےکیلئےسعودی قونصلیٹ کے قریب جنگلات میں سرچ آپریشن جاری ہے، ترک حکام نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی لاش ڈھونڈنےکےقریب ہیں۔

ترک اخبار میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کی لاش ٹھکانےلگانےمیں انڈرورلڈ کےترک شہری بھی ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ دو اکتوبر کو سعودی صحافی جمال خاشقجی جو آل سعود حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے، ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے اور اسی دن ترک ذرائع ابلاغ نے یہ خبردے دی تھی کہ انہیں سعودی حکومت کے کارندوں نے قونصل خانے کے اندر قتل کر دیا ہے۔

جس دن جمال خاشقجی استنبول میں سعودی  قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے اسی دن سعودی عرب کے پندرہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکار ہوائی جہاز سے استنبول پہنچے تھے اور اس کے فورا بعد وہ قونصل خانے میں داخل ہوئے اور پھر کچھ گھنٹے کے بعد وہ سبھی افراد استنبول سے سعودی عرب لوٹ گئے۔