سعودی جارحیت میں سات یمنی شہری شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i337143-سعودی_جارحیت_میں_سات_یمنی_شہری_شہید
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں ایک گاڑی پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں سات یمنی شہری شہید

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں ایک گاڑی پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح صوبہ حجہ کے شہر عبس میں ایک پرائیویٹ گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حملےمیں کم سے کم سات عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اس حملے سے تھوڑی دیر قبل سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الحالی پر بھی بمباری کی تھی جس میں پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ حجہ کے شہر حیران میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ۔اس حملے میں سعودی اتحاد کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔