افغانستان: داعش اور طالبان میں جھڑپ 21دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i337984-افغانستان_داعش_اور_طالبان_میں_جھڑپ_21دہشتگرد_ہلاک
داعش اور طالبان میں سے کسی بھی گروپ نے اس جھڑپ کے تعلق سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: داعش اور طالبان میں جھڑپ 21دہشتگرد ہلاک

داعش اور طالبان میں سے کسی بھی گروپ نے اس جھڑپ کے تعلق سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ننگرہار صوبہ میں سنیچر کو داعش اور طالبان دہشتگردوں کے مابین ہوئی جھڑپ میں طالبان کے 18دہشتگردوں سمیت 21دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

طالبان اور داعش کے شدت پسند اس صوبہ کے کچھ ضلعوں میں سرگرم ہیں اور شدت پسندانہ کارروائیوں کو انجام دیتے رہے ہیں ۔

افغان فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ تازہ لڑائی خوگیانی ضلع کے زاوا علاقہ میں ہوئی۔ عام طورپر ننگرہار افغانستان کے مشرقی علاقہ میں ہونے کے باوجود پرامن علاقہ رہا ہے لیکن اس کے کچھ دوردراز علاقوں میں حالیہ برسوں میں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے ۔