Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • یمن فوج کا حملہ، سعودی اتحاد کا بھاری جانی اور مالی نقصان

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی اور مشرقی حدیدہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سعودی اتحاد کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

 المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مشرقی الحدیدہ کے مغربی ساحلی علاقے میں اچانک حملہ کر کے سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور بڑی مقدار میں جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الحدیدہ کے جنوبی علاقے حیس میں ایسی ہی ایک اور کارروائی کے دوران درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔  تحیتا کے علاقے میں کی جانے والی ایک کاروائی کے دوران سعودی اتحاد کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔
 سعودی عرب نے امریکہ کی شہ پر اپنے بعض اتحادیوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ ساڑھے تین سے سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت میں چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔