Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران، افغانستان اور چین  اقتصادی تعاون کی نئی راہ پر گامزن

ایران کے صوبے جنوبی خراسان کے اقتصادی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران، افغانستان اور چین کے درمیان مشترکہ بین الاقوامی تجارتی اور صنعتی فری زون کا قیام جیو اقتصادی اثر و رسوخ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

سحرنیوز/ایران:   مرتضی زاکریان نے جنوبی خراسان صوبے کی جیو پولیٹیکل پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی خراسان، افغانستان کے ساتھ اپنی تین سو اکتیس کیلومیٹر مشترکہ سرحد اور افغانستان کو چین کے ساتھ متصل کرنے کے ساتھ ان تینوں ممالک کی اقتصادی اور تجارتی صلاحیتوں کو بڑھا سکتا ہے۔جنوبی خراسان کے اقتصادی امور کے ڈائریکٹرنے افغان تجارت کے بارے میں کہا کہ افغانستان کی برآمدات میں چین تیسرے نمبر پراور ایران چھٹے نمبر پر ہے جبکہ اس ملک کی درآمدات میں چین دوسرے نمبر پر ہے جو ان ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی نشاندہی کرتا ہے اور اسے بین الاقوامی فری زون کی صورت میں مضبوط اور منظم کیا جا سکتا ہے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس صنعتی فری زون کے قیام سے برآمدات و درآمدی صلاحیتوں کو بڑھانے، سرحدی باشندوں کو پائیدار روزگار فراہم کرنے نیز، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صوبے کے اقتصادی اور سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔۔

 

ٹیگس