پاکستان؛ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں کشیدگی برقرار
پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فرسز کی کاروائیاں جاری ہیں ادھرمسلح افراد کی طرف سے بھی کاروائیاں جاری ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ ادھرپاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب فرنٹیئر کور کے قلعے پر دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخـمی ہوئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ڈی پی او کرک سعود خان کے مطابق زخـمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری تھا کہ ایمبولینسوں پر دہـشـت گـردوں نے دوبارہ حـمـلہ کیا اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔دراین اثنا پنچگور میں نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں چھ افراد بحق ہوگئے ۔حملہ اوروں نے حملے کے بعد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔